شہر اقتدار میں سابق آئی جی اسلام آباد کا گھر بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہا

شہر اقتدار میں ڈکیتی اور اقدام قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا

عام شہریوں کے بعد سابق اعلی ترین پولیس افسران کے گھر بھی محفوظ نہ رہے، شہر کے انتہائی مصروف علاقے آئی ایٹ تھری میں تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں سابق آئی جی اسلام آباد پولیس وجاہت لطیف کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن تین بجے چار مسلح ڈاکو تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں سابق آئی جی اسلام آباد وجاہت لطیف کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے لیے گھسے، چار ڈاکو بآسانی لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے اور پولیس کو بھنک تک نہ پڑی

شہر کے مرکز میں علاقے آئی ایٹ تھری میں ڈاکو دیدہ دلیری سے تین گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے ، 4 رکنی ڈاکو گروہ گھر کے ملازم پر تشدد کے بعد قیمتی اشیاء بھی لے اڑے

آئی اسلام آباد کی جانب سے مداخلت پر تھانہ انڈسٹریل ایریا نے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق آئی اسلام آباد نے پولیس کو چوبیس گھنٹے میں ملزمان پکڑنے کا الٹی میٹم دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں