حفاظتی ٹیکہ لگانے والی دو ہیلتھ ورکرز پر شہریوں کا تشدد، بےہوش ہوگئیں

پولیو سمیت دیگر ویکسینیشن کے دوران پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کو مسائل کا آئے روز سامنا رہتا ہے

اوکاڑہ میں ٹائیفائڈ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی محکمہ ہیلتھ کی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

صباء اور روبینہ نامی سوشل موبلائزر ٹیم پر عمران اور اسکے ساتھیوں نے حملہ کیا ہے، دونوں محکمہ ہیلتھ کی سوشل موبلائزر پر خواتین پر بیہمانہ تشدد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے دونوں خواتین زخمی ہو کر بیہوش ہوگئیں ہیں۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں