پنجاب میں کورونا کی شرح 0.5 فیصد جبکہ لاہور میں 0.3 فیصد تک آگئی

ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا وائرس تیزی سےکم ہو رہا ہے جہاں کورونا کیسز کی شرح 0.5 فیصد تک آگئی ہے

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 25661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح صوبے میں مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 64 جبکہ لاہور میں 9 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16521 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 62 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح لاہور میں کورونا کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں