ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔فیروز خان

اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔
اداکار فیروز کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شادی سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فیروز خان احسن خان کے شو میں اپنی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احسن خان نے  فیروز خان سے سوال کیا کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟

اس سوال کے ردعمل میں فیروز خان نے کہا نہیں بالکل نہیں بلکہ مجھے اور جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اور ایک نہیں بلکہ جس طرح ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ شادیاں کی ہیں ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں