اسرائیل کی جانب سے فائرنگ میں مزید تین فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شمال مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے شمال مغربی کنارے کے علاقے میں چھاپہ مارا ، ایک فلسطینی پر اسرائیلی اہلکاروں پر فائرنگ کا شبہ تھا، واقعے میں دیگر دو فلسطینی بھی شہید ہوئے۔

فلسطین سیکیورٹی کے مطابق شہید ہونیوالے پہلے شخص کی شناخت جمیل العموری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو شہداء فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکار تھے۔

واضح رہے کہ اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں