مریم نواز کا پی پی کے ساتھ لوو افئیر ون سائیڈد تھا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

پی پی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی تاریخ دے دی گئی ہے کچھ افراد عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، آج دسویں پیشی ہے ہم عدالت آ رہے ہیں لیکن نتیجہ زیرو ہے،

انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے، نیب کی کارروائی لوگوں کو عدالت میں بلاکر خراب کرنا ہے،

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب صرف پلی بارگین کے لئے رہ گئی ہے، عدالتوں میں نیب کچھ ثابت نہیں کر سکا،
میں صرف اپنے کیس کی بات نہیں کر رہا، لوگوں کو بلاکر ہراساں کیا گیا،
نیب کی تمام شکایات کو پارلیمان میں اٹھائیں گے، چیئرمین نیب بتائیں کہ وہ کس کے دباو میں ہیں، چیئرمین نیب پارلیمان میں آکر ہمیں آگاہ کریں گے،
چیئرمین نیب شاید پارلیمان میں آنا نہیں چاہتے،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی شاید یہ طبیعت ہے، فردوس عاشق اعوان پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے بھی جو کیا وہ اس سے امید نہیں تھی،

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا اگر لو افیئر تھا تو انکا تھا ہمارا نہیں تھا پیپلزپارٹی کے ساتھ لو افیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا ہم نے نہیں کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں