کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے پی آئی اے نے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا

پی آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں جاری ماس ویکسینشن مہم کے تحت ویکسین لگوانے والے مسافروں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

فیصلہ ویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کیا گیا ہے جنہیں اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کرایوں میں 10 فیصد رعایت کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پردی جائے گی اور اس رعایت کا اطلاق آج 10 جون سے ہوگا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں