مُلک میں ایک بار پھر بجلی کا بدترین بحران, لوڈ شیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

ملک میں ایک بار پھر بجلی کا بدترین بحران سامنے آنے سے جہاں ایک طرف شہریوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے وہیں دوسری طرف انڈسٹریز میں بھی بجلی بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے

تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ہوگئی جس کی وجہ سے مشینری کوبھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں بجلی کے نظام میں اس وقت تربیلا سے ہی 4 ہزارمیگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تربیلا سے بجلی کی پیداوار آنے میں وقت لگے گا اور بجلی کے شارٹ فال کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لاہور کی گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔

لیسکو حکام کہتے ہیں کہ لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی اور بجلی کی سپلائی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے جب کہ شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے دیہات اور چھوٹے شہروں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں