جنوبی افریقہ میں خاتون کا بیک وقت 10 بچوں کو جنم، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

جنوبی افریقا میں ایک خاتون کے ہاں ایک نہیں دو یا تین نہیں بلکہ بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جوکہ قدرت کا کرشمہ ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا، جس کے بعد ان کے ہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔
پیدائش سے قبل الٹرا سا ؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی،  دو بچے غلط ٹیوب میں ہونے کے سبب اسکین نہیں ہوسکے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پہلے بھی 6 سالہ جڑواں بچے ہیں۔
واضح رہےکہ 37 سالہ گوسیامی تھمارا نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ مراکش کی حلیمہ نامی خاتون کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس مئی میں ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں