کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کے قتل پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بیان سامنے آگیا ہے

ان کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ جان لیں ہم اونٹاریو کے شہر لندن سمیت پورے ملک کی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کینڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ لندن شہر سے موصول ہونیوالی خبروں سے گھبرا گیا ہوں اور ان لوگوں کے پیاروں کو جو نفرت انگیز حرکتوں سے گھبرائے ہوئے تھے ان کے لئے حاضر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس زخمی بچے کےلئے حاضر ہیں جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے ، جیسے ہی تم صحتیاب ہوجاؤ گے ہمیں یاد رہو گے۔

کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں