رائٹس بھارت کے پاس ہونے کی وجہ سے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز پاکستان میں نشر نہیں ہوسکیں گی

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قومی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا, اس حوالے سے سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے تاہم بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیاگیا ہے کیونکہ پالیسی کے تحت ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمپنیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں