فرنچ اوپن: سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا ایونٹ میں سفر تمام

سابق ورلڈ نمبرون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلم جاری ہے، جہاں شائقین ٹینس کو بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، تئیس گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی امریکی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو قازقستانی پلیئر ایلینا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس غیرمتوقع شکست کے بعد سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں، قازقستانی پلیئر ایلینا ریباکینا نے سرینا ولیمز کے خلاف چھ تین اور سات پانچ سے فتح سمیٹی اور کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز تئیس گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے باعث وہ 2017 کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں