پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مخالفت کے عزم کی تجدید

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مخالفت کے عزم کی تجدید

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہمیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر مین مزید تقسیم, آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشیشوں کی رپورٹس پر شدید تحفظات ہیں, بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید تقسیم, آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشیشوں کے زریعہ اپنا غیر قانونی قبضہ مستحکم بنانا چاہتا ہے

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ قبضہ کے کسی نیے طریقے کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کی روشنی میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی, نہ ہی ایسے کسی عمل سے کشمیرہوں اور پاکستانیوں کو اس غیر قانونی قبضہ کو قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے,

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ غیر قانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں, مقبوضہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے ، پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مخالفت جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں