سعودی عرب میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان

ولی عہد محمد بن سلمان نے ویژن 2030 کے تحت مُلک میں جدیدیت کی طرف جاتے ہوئے ڈانس پارٹیز سمیت متعدد پہلے معیوب سمجھے جانے والے معاملات کی اجازت دی گئی ہے

تاہم کورونا کے باعث سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کا موجب بننے والی متعدد سرگرمیوں کو عارضی طور پر محدد کر دیا گیا تھا لیکن کورونا ّمیں واضع کمی کے بعد سعودی عرب نے شیشے کیفے کھولنے کے بعد اب دارالحکومت ریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا بھی اعلان کردیا ہے

سعودی حکام کے مطابق محافلِ موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہو جب کہ تقریب میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں