پاکستانی ڈرامہ “زندگی گلزار ہے” معروف بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہوگا

آپ نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھارتی ڈراموں کو چلتے دیکھا ہوگا لیکن یہ تاریخ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ بھارتی چینل پر پاکستانی ڈرامہ نشر کیا جا رہا ہے

معروف ٹی وی چینل زی ٹی وی نے ٹویٹر پیغام کے زریعے پاکستانی معروف ڈرامہ “زندگی گلزار ہے” 5 جون سے نشر کرنے کا اعلان کیا ہے, چینل انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی ڈرامہ نشر کرنے کی وجہ ناظرین کی بے پناہ ڈریمانڈ کو قرار دیا گیا ہے

خیال رہے کہ ‘زندگی گلزار ہے’ 2012 میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوا تھا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ سیریل کافی کامیاب رہی تھی۔

اداکارہ صنم سعید نے ڈرامے میں کشف کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان زارون کے مرکزی کردار میں سامنے آئے تھے، ناظرین نے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں