جموں و کشمیر میں رات 8 سے 9 مکمل بلیک آؤٹ

بھارت کے زیر انتظام غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج کیلئے آج بروز جمعہ رات 8بجے سے 9بجے تک کشمیریوں کی جانب سے مکمل بلیک آوٹ کیا جائے گا۔

بلیک آوٹ کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے علاوہ دیگر حریت رہنماوں اور تنظیموں ، سول سوسائٹی کے گروپوں ، تاجر اور دیگر تنظیموں نے دی تھی

اس حوالے سے جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ بلیک آوٹ کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں