کرکٹ شائقین ہوجائیں تیار, پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول سامنے آگیا

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا بے چینی سے انتظار کرنے والے کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ کےبقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے ادھورے جشن کا آغاز 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ٹاکرے سے ہوگا جبکہ فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوالیفائر اور ایک ایلیمنیٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈرز (ایک دن میں دو میچ) کھیلے جائیں گے ، میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ شام6 بجے، دوسرا رات گیارہ بجے شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں