آج تک عورت مارچ والیوں کو کسی کا فائدہ کرتے نہیں دیکھا

مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان میں نام نہاد عورت مارچ کازکر سنائی دینے لگتا ہے جس میں اچانک سے منظر عام پر آنے والی کچھ خواتین اچانک سے خواتین کے حقوق کا پرچار کرنے لگ جاتی ہیں

معروف اداکارہ جویریہ سعود کا عورت مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج تک اس کا کوئی فائدہ نہیں دیکھا۔

نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کے میں جب جویریہ سعود سے عورت مارچ کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ بینرز اٹھانے اور نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، اگر آپ واقعی مظلوم خواتین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مظالم کو بند کریں۔

اداکارہ نے مزیدکہا کہ مظلوم خواتین کے لیے نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے, اس کی بجائے ان کے مسائل کا پرامن اور دیرپا حل تلاش کریں کیوں کہ مارچ میں جتنی خواتین شامل ہیں وہ خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں