معروف اداکارہ دیا مرزا کی زخمی حالت میں وائرل تصویروں پر مداح پریشان

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی تصویریں جس میں ان کے ہاتھوں اور چہرے پر چوٹ کے نشانات ہیں ان کو دیکھ کر بظاہر لگتا ہے کہ یہ کسی شوٹ کے دوران لیے گئے شاٹس نہیں بلکہ ان کی حقیقی زندگی سے لی گئی تصویریں ہیں تاہم حقیقت تو سامنے نہ آ سکی لیکن دیا مرزا کی یہ حالت دیکھ کر اداکارہ کے فین تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔
۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بزنس مین ویبھو ریکھی سنگ اچانک شادی اور پھر حمل کی خبر دیکر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

اداکارہ نے ایک تصویر کے ذریعے مداحوں کو حیرت اور پریشان کردیا ہے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے دی گئی کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ تصویر محض میڈی ایشن کے مقاصد کے لیے ہی بنائی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں