بھارت سے اس وقت تعلقات بحال کرنا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہوگی, وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان آج براہ راست شہریوں سے بزیعیہ ٹیلی فون بات کر رہے ہیں, بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے عمران خان نے بھارت سے تعلقات کو بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری قرار دے دیا اور مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، محنت کے بعد انسان اوپرجاتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو ایک مشکل وقت میں حکومت ملی، کبھی کسی سابقہ حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک شہری سے کال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پہلے دن ہی کہا تھا کہ مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، جب تک آمدنی نہیں بڑھتی مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، مہنگائی اور بیروزگاری،لوگوں کی یہ دو ہی مشکلات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں