پی ایس ایک سکس: کپتان سرفراز احمد سمیت دس کھلاڑی کلئرنس نہ ملنے پر ائیرپورٹ سے واپس

ابو ظہبی میں پی ایس ایل سکس کے باقی میچز کا میلہ سجانے کے لیے تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں تاہم دوسری جانب تاحال پاکستان سے تمام کھلاڑی ابو ظہبی نہیں پہنچ سکے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد سمیت 10 کھلاڑی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ابو ظبی کے لیے نہ نکل سکے

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت کراچی سے 5 افراد ابوظبی روانہ ہوگئے جب کہ دوسری جانب کپتان سرفراز احمد اورلاہورکےتمام 10افراد کو ابوظبی کےسفرکےلیےکلیئرنس نہ مل سکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز احمد سمیت تمام افراد کو ائیرپورٹ سےدوبارہ ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے اور وہ ابوظبی روانگی تک مزیدقرنطینہ میں رہیں گے۔
تاہم سرفراز احمد 7 روز سے ہوٹل میں قرنطینہ کیے ہوئے ہیں ور انہوں نے اس پر پی سی بی ستے اظہار ناراضگی بھی کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں