پی ایس ایل سکس: عمران خان سمیت 25 افراد کو روانگی کے لیے ویزے نہ مل سکے

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے ابو ظہبی میں انعقاد کی تصدیق کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے ابو ظہبی کے کیے روانگی کا سلسلہ جاری ہے

تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کی ہے، ۔
پی سی بی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 کھلاڑی کو ویزا نہیں مل سکا ہے، فاسٹ بولر محمد حسنین  اور عمران خان کو بھی ویزا نہیں مل سکا ہے جب کہ پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے افسر عماد حمید بھی ویزے کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کے کا مزید بتانا ہے کہ جن 25 افراد کو ویزے نہیں ملے ان کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تمام افراد فی الحال بائیو سکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجرا کے بعد تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی پہنچایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں