پی ایس ایل سکس کے لیے کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کو ویزے جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزوں پر اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا

بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کر دئیے گئے، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو بھی ویزے جاری ، جنوبی افریقہ سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے مجموعی طور پر 27 میں سے 26 افراد کو بھی ویزے جاری کر دئیے گئے

اس حوالے سے پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ پر یو اے ای روانہ ہونے والے بیشتر افراد کے ویزے بھی جاری ہوچکے ہیں، 27 مئی کی دوپہر 2 بجے سے پہلے ابوظہبی کے ہوٹل میں چیک ان کرنے پر یو اے ای میں روم آئسولیشن کا پہلا دن شمار کیا جائے گا

اس حوالے سے مکمل تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی جبکہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز کو بھی ویزے جاری کر دئیے گئے ہیں

رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ کے ویزے بھی جاری، قومی آلراؤنڈر محمد نواز کو بھی جنوبی افریقہ سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے کے لیے ویزہ جاری ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں