مزید دو کشمیریوں کا ماروائے عدالت قتل, پاکستان کی پرزور مزمت

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دو مذید کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سری نگر کے نواحی علاقہ خانموہ میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا

زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی حکومت نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین کے ذریعے فوج کو جعلی چھاپوں اور قتل کے اختیارات دے رکھے ہیں پاکستان مطالبہ کرتا آیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منظم تشدد کی اقوام متحدہ انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرآئی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں