اہم شخصیات کو فائدہ پہنچانے کے لیے رنگ روڑ نقشے میں تبدیلی کرنے والے 6 اعلی افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اہم شخصیات کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کے نقشے میں تبدیلی کی انکوائری مکمل کر لی گئی, سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے پانچ افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا, رنگ روڈ کے نقشے میں تبدیلی کی انکوائری مکمل ہوگئی اہم شخصیات کی زمین کو فائدہ پہنچانے کیلئے نقشہ میں راستہ تبدیل کرکے منصوبہ کی لاگت کو بڑھا دیا گیا تھا

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے پانچ اعلی افسران کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔او ایس ڈی بنائے جانے والوں میں
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق،
ڈپٹی کمشنر اٹک علی قمر، اسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر غلام عباس،
اے سی فتح جنگ محمد عظیم شوکت
اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن ر شعیب علی شامل ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہریار عارف کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج جبکہ اے ڈی سی جی راولپنڈی کیپٹن قاسم اعجاز کو اے ڈی سی ریونیو کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں