افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک 42 زخمی

افغانستان میں امن کی کاوشوں جاری رہنے کے باوجود دہشت گرد حملوں کا سلسلہ جاری, مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے ہیں

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلا بم دھماکا صوبے زابل میں ہوا جہاں مسافر بس سڑک کنارے لگے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے

دوسرا دھماکہ افغانستان کے صوبے پروان میں ہوا جہاں ایک اور بس سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور چیکنگ کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دونوں بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں