مقبوضہ بیت المقدس: گرفتاری کے بعد مسکراتی فلسطینی لڑکی کی ویڈیو وائرل

مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ جمعہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، وڈیو میں مریم گرفتاری کے بعد مسکرا رہی ہے۔

دھماکوں،گولیوں اور گرفتاری کا خوف نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا،مسکراہٹ چہرے پر سجا لی اور کہا وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارےچہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

مریم کا کہنا تھا کہ اسے ایک لڑکی کو تشدد سے بچانے پر گرفتار کیا گیا وہ نہیں چاہتی کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں