بھارت میں 7 کلو گرام یورینیم برآمدگی کیس این آئی اے کے سپرد

بھارت میں 7 کلوگرام یورینیم برآمدگی کیس کے حوالے سے عالمی سطح پر اظہارِ تشویش رپورٹ ہونے پر انڈین حکومت کی جانب سے کیس کی تحقیقات کا معاملہ انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کر دیا گیا

اس سے قبل یورینیم برآمدگی کیس کی تفتیش کی زمہ داری ممبئی پولیس کے خصوصی یونٹ اے ٹی ایس کو دی گئی تھی جس کی جانب سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا

لیکن اب انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف آئی آر دوبارہ درج کر کے تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نےگذشتہ ہفتے ممبئی کے نواح سے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلو گرام کی قدرتی یورینیم بر آمد کی تھی جس کی قیمت مارکیٹ میں 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

2 ملزمان یہ یورینیم فرروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر مجاز افراد سے یورینیم برآمد ہونے پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں