پاکستان بمقابلہ زمبابوے ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی جانب سے 147 رنز سے جیت کر وائٹ واش

پاکستان بمقابلہ زمبابوے ٹیسٹ میچ کرکٹ سیریز کا احتتام پاکستان کی جیت کے ساتھ ہوگیا, گرین شرٹس نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز ہی بنا سکی, جبکہ زمبابوے کے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں