عیدالفطر کے موقع پر افغان طالبان کا 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان, پاکستان کا خیر مقدم

طالبان کے ترجمان محمد نعیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعلی حکام کی ہدایات کے بعد عید الفطر کے موقع پر تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان اس لیے کیا تاکہ عید کا تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا افغانستان میں طالبان کی جانب سے عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں, ترجمان کے مطابق ہم افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کا باعث بننے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں پاکستان افغانستان میں پائیدار، استحکام اور دیرپا امن کے حصول میں معاون ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں