پاکستان بمقابلہ زمبابوے: آخری ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم 132 رنز پر ڈھیر

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، آخری ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹيم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز ميں 132رنز پر ڈھیر ہوگئی

ہرارے میں جاری ٹیسٹ میں فاسٹ بولر حسن علی نے 27 رنز دے کر 5وکٹيں حاصل کيں جبکہ  ساجد خان 2، تابش خان اور شاہين آفريدی ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے

کپتان بابر اعظم کی جانب سے زمبابوے کو فالو آن کروانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے رنز ختم کرنے کے لیے مزید 378 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے اوپنر عابد علی کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز ميں 8وکٹوں پر 510 رنز بنائے 

 قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔
پاکستان ٹیم میں
عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی اور، تابش خان شامل ہیں جبکہ دوسری جانب مدمقابل ٹیم زمبابوے کی ٹیم میں کیون کسوزا، تاریسائی مساکنڈہ، رگس چکابوا، کپتان برینڈن ٹیلر، ملٹن شمبا، رائے کایا، ڈولنڈ ٹریپانو، ٹین ڈائی چسورو، بلیسنگ مزربانی، لیوک جونگوے اور رچرڈ نگروا شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں