کورونا وائرس: بھارت میں بالاآخر انڈین پریمئیر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں میں کورونا کیسز کے بعد آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدترین صورتحال اور مزید کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے خدشے کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کو فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث گزشتہ روز کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ورن چکرورتی اور سندیپ واریرز شامل ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو اس وقت کورونا ہوا جب وہ انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔

بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے کئی کھلاڑی اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی لیگ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد حکام کی جانب سے بالاآخر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں