معیشت کا پہیہ پہلے نہیں چل رہا، بجلی کی قیمتیں بڑھانا آئی ایم ایف کا ناجائز مطالبہ ہے، شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام پرنظرثانی کاعندیہ دے دیا گیا، اس حوالے سے شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں اضافےکاآئی ایم ایف مطالبہ ناجائزہے،۔۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کےساتھ زیادتی کی،

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کاپہیہ چل نہیں رہا،ٹیرف بڑھانےسےکرپشن بڑھ رہی ہے،جی ڈی پی گروتھ پانچ فیصدتک نہ لےکرگئےتوملک کااللہ حافظ

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کوسمجھانےکی کوشش کررہاہوں،ٹیرف بڑھانےسےمہنگائی کی شرح میں آئےروزاضافہ ہورہاہے،آئی ایم ایف سےکہاہےگردشی قرض کم کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ٹیرف بڑھاناسمجھ سےباہرہے،آئی ایم ایف کےساتھ بجلی ٹیرف پربات کرناضروری ہے،پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں