وزارت تعلیم کا نجی اداروں کی اپریل اور مئی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان

وفاقی وزارت تعلیم نے پرائیویٹ اداروں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے

کرونا کی تیسری لہر اور عوام کی پریشانی کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم کا شہریوں کی جانب سے پرزور مطالبے کے بعد ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے گی تاہم فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہوگا۔
سندھ کےتمام اسکولز،کالجزاورجامعات غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کےبعد ملک بھر میں تمام امتحانات 15جون تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل بلوچستان حکومت نے اسکولز کو 27اپریل سے عید تک بند رکھنے جبکہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے باعث تمام اسکولز، کالجز اور جامعات غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شہریوں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا گیا ہے تاہم شہریوں کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا یے کہ حکومت اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے کیونکہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے نجی سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے فیصلوں کو بھی نجی سکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے سخت ردعمل اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی سکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے ممکنہ طور پر حکومتی فیصلے کو رد کر دیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل بھی نجی سکولز مختلف احتجاجی ریلیاں نکال کر حکومت سے مال مسائل میں شکار ہونے کا شکوہ کرتے آئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں