اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد خواتین سے زیادتی کرنے والا , ملزم گرفتار کر لیا,ایس پی وہاب

ایس پی رورل زون اسلام آباد پولیس رانا عبدالوہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
تھانہ کورال پولیس نے 20 سے خواتین کے ساتھ زیادتی اور سنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے
سفاک ملزمان نے دو سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکارکے ساتھ زیادتی کی تھی, ملزم نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ہے گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے

ملزم اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی حراست میں

رانا عبد الوہاب کے مطابق ملزم دن کے وقت جھاڑیاں میں بیٹھ کر اکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا, ملزم خواتین کو بے حوش کرنے کے لئے کلوروفارم کا استعمال کرتا تھا

ایس پی پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کو اکیلا دیکھ کر زبردستی جنگل میں لے جاکر زیادتی کرتا اور قیمتی اشیاء چھینے کے بعد فرار ہو جاتا, ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون و قیمتی اشیاء برآمد

ایس پی رورل کے مطابق ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں پر ایس ایچ او کورال معہ ٹیم نے گرفتار کیا, درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی

رورل زون کی اس کامیاب کاروائی پر ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں