آئی پی ایل: کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے دو کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد لیگ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ غیر مُلکی کھلاڑیوں کے خدشات میں اضافہ ہونا ہے

دو بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہونے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان بنگلورمیں آج ہونے والا میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر میچز کا انعقاد بھی اب مشکوک ہوکر رہ گیا ہے

انڈین میڈیا کے بعد ابتدائی طور پر بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے تجاویز تاحال زیر غور ہیں

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورون چکرورتھی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے اسپتال گئے تھے۔

آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق
دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ہی مستقبل کے میچز کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جاسکے گا

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ایسے لوگوں کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں جو48 گھنٹوں کے دوران ان دونوں کھلاڑیوں سے ملے تھے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے اور اس نے اپنے پہلے سات میچز میں سے صرف دو میں فتح حاصل کی ہے۔ نائٹ رائیڈرز نے اپنا آخری میچ جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف احمد آباد میں کھیلا تھا۔

آئی پی ایل2021 میں کسی کھلاڑی کے کرونا سے متاثر ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ بھارتی لیگ کے بعض ملکی و غیر ملکی کھلاڑی پہلے ہی ایونٹ سے دستبردارہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں