چین اور تُرکی میں پاکستان کے لیے جدید بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے تیسرے 054A فریگیٹ اور ترکی میں دوسرے میلجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے. ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین میں 054A فریگیٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی جبکہ ترکی میں میلجم کلاس کورویٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوٸی۔

اس موقع پر چین اور ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیٸرز کی تقاریب میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی, دونوں جہاز جدید ٹیکنالوجی، مختلف حربی آلات اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق
پاک بحریہ کے بیڑے میں ان جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہو گا۔ یہ بحری جہاز خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ تقاریب میں پاک بحریہ کے افسران، شپ یارڈز کے نمائندوں اور دیگر معززین نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں