نورا فاتحی کی ورلڈ ڈانس ڈے پر ڈانسنگ ویڈیو انٹرنیٹ پر سُپر وائرل

بالی ووڈ کی جانب سے ورکڈ ڈانسنگ ڈے پر ڈانس کے متوالے شہریوں کے لیے منفرد تحفہ سامنے آگیا مشہور بھارتی ڈانسر ’’نورا فاتحی ‘‘کی ورلڈ ڈانس ڈے پر نئی ویڈیو  نے مداحوں کو 440 واٹ کا جھٹکا دے دیا۔
 
کینیڈین نژاد مشہور بھارتی اداکارہ و ڈانسر ’’نورا فاتحی‘‘ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے وائرس ہوتی اس ویڈیو میں انہیں فلم فیئر ایوارڈ شو میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے

https://www.instagram.com/p/COPpNNXJLpp/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

نورا فاتحی نے ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ تمام حیرت انگیز سپر انسانوں کو ورلڈ ڈانس ڈے مبارک ہو جن کو میں ڈانسر کہتی ہوں!
 
واضح رہے کہ ’’نورا فاتحی‘‘ بھارت کے کئی آئٹم سانگ میں ڈانس کرچکی ہیں جس کے بعد بھارت  میں ان کے فالوورز کی تعداد کئی مشہور شخصیات سےزیادہ ہوچکی ہے۔ نورا فاتحی بنیادی طور پر کینڈین ڈانسر ہیں جنہوں نے حال ہی میں انڈیا میں اپنا کریر آگے لیکر چلنے کا فیصلہ کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں