کورونا وائرس کی وجہ سے کشمیر میں قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں, مشعال ملک

کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات ابتر ہونے پر کشمیری رہنماء مشعال ملک کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگی کو خطرناک لاحق ہیں،
جیل میں علاج معالجے سمیت کوئی سہولت نہیں موجود نہیں

انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کے ساتھ ہزاروں کشمیریوں نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے, یسین ملک کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں

مزید کہا کہ جیل میں کوئی احتیاطی تدابیر نہیں،کرونا وائرس کی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں بھی تشویشناک ہے۔

مشال ملک کے مطابق گزشتہ روز کرونا مقبوضہ کشمیر میں 3ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، بھارتی حصار میں مقبوضہ کشمیر میں خطرناک وائرس سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں،

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کرونا وائرس کو مند نظر رکھتے ہوئے کشمیر میں ہنگامی اقدامات اٹھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں