شام: بشار الاسد تیسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

شام کے صدر بشار الاسد تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

صدربشار الاسد نے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

 بشارالاسد کا خاندان اور ان کی جماعت ’البعث‘ پانچ دہائیوں سے شام پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

صدربشارالاسد نے 20 سال پہلے اپنے والد حافظ الاسد کی وفات کے بعد شام کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں