بی ایس ایف کا ایک بار پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعوی, مقدمہ درج کرنے کی درخواست

لاہور: بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک اورپاکستانی جاسوس کبوترپکڑنے کا دعوی کرتے ہوئے کبوتر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بھارتی پولیس نے بی ایس ایف کے مطالبے پرکبوترکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز ایک کبوتر پاکستانی علاقے سے اڑتا ہواسرحدپارکرکے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے پکڑلیا۔

بی ایس ایف نے دعویٰ کیا کہ کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر ایک خفیہ کوڈ لکھا ہوا ہے جو کہ درحقیقت موبائل نمبرہے، بی ایس ایف نے یہ خفیہ کوڈ، ڈی کوڈنگ کے لئے بھیجا ہے جب کہ کبوترکو مقامی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں