گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مابین پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے, اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو لیٹر جاری کر دیا گیا

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا ہے رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا ہے

شاہد خاقان عباسی کو ایوان میں مسلسل صدر مجلس نشین کی ہدایات کو نظرانداز کرنے خصوصاً 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر یہ لیٹر جاری کیا گیا ہے

خط کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی کو آسانی سے چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی, شاہد خاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کاروائی میں خلل پیدا کی اور ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔ شاہد خاقان عباسی کے مقررہ وقت میں جواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کو اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں