فرانس میں حکومت کی جانب سے مرغیاں حلال طریقے سے ذبح کرنے پر پابندی عائد

فرانس 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے مرغی حَلال کرنے کے طریقے پر پابندی عائد کردی ہے جس پر اطلاق جولائی 2021 سےہوگا۔
دوسری جانب رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کو حَلال کرنے کی پابندی پر مسلم رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔

فرانس کے مختلف شہروں میں قائم مساجد کے ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی وزارت زراعت اور خوراک کی جانب سے مرغیوں کے ذبح پر پابندی کے فیصلے سے ملک میں موجود مسلمانوں کے لیے منفی تاثر ابھرے گا تاہم متعلقہ وزارت کو فیصلے پر خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مرغیوں کو حَلال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر فرانس میں موجود مسلم برادری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں مذہبی تعلیمات پر آزادی کے ساتھ عمل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں