کشمیر میں بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں جوانوں کو شہید کر رہی ہے, مشال ملک

تفصیلات: .مشال ملک نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پلوامہ اور شوپیاں میں بھارتی فوج نے سات نوجوانوں کو شہید کیا, بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے گزشتہ دو دنوں سے بھارتی فوج نے شوپیاں اور پلوامہ کے علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے

اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کیا جارہا ہے ہمارے ہیرے جیسے بچوں کو ہم سے چھینا اور اندھا کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں