اسلام آباد پولیس میں ڈیجیٹل اصلاحات کا عمل جاری, ای چالان کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کردیا گیا، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا،

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کا کہنا تھا کہ ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ہرشخص کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکتا، ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ای چالان کے تحت چالان گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا,جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی

شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری ای چالان جرمانہ کی رقم جے ایس بنک، موبائل اوکانٹ،جاز کیش سمیت دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، ای چالان سسٹم ایکسائزآفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا، ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں