امریکہ میں 18 سال سے زائد عمر کے شہری کورونا ویکسین لگواسکیں گے

امریکی صدر نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد 19 اپریل سے و یکسین لگواسکیں گے، ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سےآگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا 150 ملین خوراکوں کا انتظام کرنے اور 62 ملین افرادکو ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے۔

امریکا میں اس سے پہلے 18 سال سے زائدعمرکے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ یکم مئی مقررکی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں