قبضہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ, پی ایم پورٹل پر کیٹگری بنا دی گئی

وزیراعظم عمران خان کا قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ, پی ایم پورٹل پر قبضہ مافیا سے متعلق الگ سے پورٹل قائم کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پورٹل میں الگ سے یونٹ ہو گا جو صرف قبضہ مافیا کو دیکھے گا۔ یہ یونٹ قبضہ مافیا سے متعلق کوئیک رسپانس یونٹ ہو گا۔
پورٹل عوام کو ریلیف اور انصاف فراہم کرے گا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے الگ کیٹیگری قائم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے احکامات دے دئیے گئے, قبضہ مافیا کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں صوبے تیز ترین کاروائی کرکے رپورٹ جمع کروائیں

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی چیف سیکرٹریز قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر کارروائی کی سہہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیجیں گے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر ایکشن لیا جائے، جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر کارروائی نہیں ہو سکے گی،
پرائیوٹ پراپرٹی سے متعلق کارروائی سے پہلے دونوں فریقین کو سننا لازمی ہوگا قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر چیف سیکرٹریز، کمشنرز، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں