پنجاب پولیس کے جرائم پیشہ اہلکاروں و افسران کو معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی نے صوبے میں تعینات مختلف گریڈ کے متعدد افسران کے خلاف فوری کارروائی کا اعلان کردیا ہے، جن کے خلاف کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اس حکم کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے تمام اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کو اپنے عہدوں سے ہٹادیں۔

انہوں نے سینئر فیلڈ اسٹاف کو اگلے مرحلے میں ان تمام ایس ایچ اوز کو ہٹانے کی بھی ہدایت کی جن کو ملازمت کے دوران تین یا اس سے زائد مرتبہ محکمہ سزائیں دے چکا ہے۔

آئی جی پی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کانسٹیبل سے لے کر 21 گریڈ تک کے تمام پولیس افسران کو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہونے پر ملازمت سے معطل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں