ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اینکر مدیحہ نقوی پر کیوں مر مِٹے؟؟؟

معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے جولائی 2019 میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

تاہم اب انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں پہلی بار اپنی شادی اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی ہے۔

فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی آج ٹی وی کے شو ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان آغا علی اور حنا الطاف سے کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ کس طرح وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

دونوں نے سیاست اور میڈیا انڈسٹری سمیت ملکی مسائل پر بھی بات کی اور متعدد سیاستدانوں اور ٹی وی شخصیات کو مشورے بھی دیے۔

ایک سیگمنٹ کے دوران فیصل سبزواری نے ٹی وی میزبان وسیم بادامی سے شکوہ کیا کہ وہ ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں جب کہ انہوں نے مصطفیٰ کمال کو مشورہ دیا کہ وہ اتنے بڑے ہوکر کسی کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے سے پرہیز کریں۔

https://www.instagram.com/p/CMT4em9jBnl/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے مذکورہ سیگمنٹ میں فاروق ستار سے بھی شکوہ کیا جب کہ عامر لیاقت حسین کو اداکاری کرتے رہنے کا مشورہ دینے سمیت ان کے لیے ایک شعر بھی کہا جب کہ مدیحہ نقوی نے عامر لیاقت کو مشورہ دیا کہ وہ بحث کے دوران ذاتیات پر نہ آیا کریں۔

ایک اور سیگمنٹ کے دوران فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار ایسے سیاستدان ہیں جن کا ہر آئے دن ساتھی خاتون سیاستدان پر دل آجاتا مگر انہوں نے خاتون سیاستدان کا نام نہیں بتایا

پروگرام کے دوران فیصل سبزواری نے انکشاف کیا کہ مدیحہ نقوی سے ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ایک مارننگ شو (جیو شان سے) میں ہوئی تھی، تاہم اس شو میں بھی انہوں نے مدیحہ کے بجائے زیادہ باتیں اداکار شان سے کی تھیں، لیکن اسی شو کے بعد ان کے درمیان قربتیں بڑھیں۔

https://www.instagram.com/p/CL0_CwflweP/?utm_source=ig_web_copy_link

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مذکورہ شو سے قبل انہوں نے صرف مدیحہ کو ٹی وی پر دیکھا تھا اور انہیں یہ معلوم تھا کہ وہ بہت پڑھی لکھی لڑکی ہیں۔

کسی ٹی وی شخصیت و صحافی سے شادی کے بجائے سیاستدان سے شادی کرنے کے سوال پر مدیحہ نقوی نے بتایا کہ انہوں نے پہلی ہی طے کرلیا تھا کہ وہ کسی اداکار یا اینکر سے شادی نہیں کریں گی کیوں کہ انہیں اپنی فیلڈ کی ہر خامی کا علم تھا اور پھر ایسی فیلڈ میں جاب سیکیورٹی بھی نہیں ہوتی۔

مدیحہ نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی فیصل سبزواری سے اچھی دوستی ہوگئی تھی اور اس دوران ہی انہیں فیصل سبزواری کی شخصیت سے متعلق مزید علم ہوا کہ وہ دوسرے سیاستدانوں سے مختلف ہیں، وہ جیسے ظاہری ہیں، ویسے ہی اندر سے ہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے پہلے ہی سوچا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان پر اعتبار کرتے ہیں اور انہیں سنبھال سکتے ہیں۔

ٹی وی میزبان سے ہی شادی کیوں کی کے جواب میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مدیحہ نقوی سے شادی کرنے کی تین وجوہات ہیں۔

فیصل سبزواری نے تین وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مدیحہ سے شادی کرنے کی وجوہات ’انٹرٹینمنٹ، انٹرٹینمنٹ اور انٹرٹینمنٹ‘ تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں