جگر کے عارضہ میں مبتلا معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

معروف گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ 

گلوکار شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ گلوکار شوکت علی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، اُنہوں نے اپنے فن خصوصا پرجوش ملی نغموں سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن)۔ شوکت علی نے اپنے فن خصوصا پرجوش ملی نغموں سے پاکستان کا نام روشن کیا۔ پروردگار مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

مزید لکھا کہ پروردگار شوکت علی کو جنت الفردوس میں جگہ دے، اللہ رب العزت شوکت علی کے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور متعلقین و لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ کہا کہ شوکت علی کا گائیگی میں منفرد انداز ان کی وجہ شہرت بنا

اپنا تبصرہ بھیجیں